صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

 اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔

 اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔

 سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔

 گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔

 اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔

06: ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔

07: کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔

08: باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔

09: اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔

10: کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔

11: لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔

12: کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔

13: ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔

14: گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔

15: ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔

16: حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔

17: حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔

18: آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔

19: زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔

20: اپنے محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔

21: گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔

22: مسجد کی ٹوپیاں گھرلا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔

23: مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔

24: گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔

25: اس پیغام کو دوسروں کو بھیج کر صدقہ خیرات پر آمادہ کیجیئے

صدقہ احادیث کی روشنی میں

[برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007

 [نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007

[لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: [1007

[سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007

 [الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007

[ الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم:1007

[استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007

راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم:1007

 [اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956

[بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956

[اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368

[بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368

[گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377

[کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377

 [کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377

[ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55

[دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518

[کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518

[دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518

[نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518

[راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518

[خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185

[اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185

[اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185

[اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185

[کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253

[اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963

[پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434

[اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434

[ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243

آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری – تاریخ: 259/3

[تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553

بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی – شعب: 3367

[پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی – شعب: 3368

[دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430

[کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009

[گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963

[ ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368

علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243

اس پیغام کو لوگوں تک پہنچا کر صدقہ جاریہ کا حصہ بن جائیں.

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

Copied

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sports: Manchester City thrashes Liverpool, English Premier League Health: A Herbal Association Sports: Sports Events Health: Costus Benefits – Qust e Hindi Sports: Lakers