پیسے کے مختلف نام

پیسے کے مختلف نام

پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے
عبادت گاہ میں دیا جائے تو چندہ “
مزار کے لیے دیا جائے تو نذرانہ
اسکول میں ادا ہو تو “فیس”
خریداری کرنی ہو تو “قیمت”
شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو “جہیز”
ولیمہ پہ دلہا کو ملے تو “نیوتہ”
بینک میں رکھا جائے تو “کیش”
موبائل میں ڈلوایا جائے تو “بیلنس”
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو “بیعانہ”
رمضان میں عید سے پہلے بانٹا جائے تو ” فطرانہ “
عید کے دن دیا جائے تو عیدی
بچوں کو دیا جائے تو”جیب خرچ “
غریب کو دیں تو ” صدقہ و خیرات “
امیر کو دیں تو ” ہدیہ “
دوست کو دیں تو ” تحفہ”۔۔
حکومت کو دینا ہو تو “ٹیکس”
عدالت میں ادا کیا جائے تو “جرمانہ”
نوکری کے عوض ملے تو ” تنخواہ”
ریٹائر منٹ پہ ملے تو ” پنشن “
بینک سے لیں تو ” سودی قرضہ “
اخوت جیسے اداروں سے لو تو ” بلا سود قرضہ “
ویٹر کو دیں تو ” بخشیش ” اور
اغواکار کو دیں تو “تاوان”
غلط کام کے عوض لیں یا دیں تو ” رشوت “
بدمعاش کو دیں تو ” بھتہ “
شوہر بیوی کو دے تو ” نان نفقہ” اور
-اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو ” وراثت ” کہلاتا ہے

Copied

Fariha Shah:

This website uses cookies.